هفته,  27 جولائی 2024ء
عام انتخابات2024:پولنگ کا وقت ختم ، ڈبے کھل گئے ، گنتی شروع

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان کے بارہویں اور ملکی تاریخ کے سب سے بڑے عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کا وقت شام 5 بجے تک برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام پولنگ اسٹیشنزکے دروازے شام 5 بجے بند کر دیے جائیں گے تاہم 5 بجے تک پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں موجود افراد ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج 6 بجے کے بعد نشر ہو سکیں گے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے دو حلقوں کے 3 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا وقت بڑھا دیا۔


الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق این اے 62 گجرات اور پی پی 28 گجرات کے 3 پولنگ اسٹیشنوں پر دو گھنٹے کا وقت بڑھایا گیا ہے۔این اے 62گجرات اور پی پی 28 گجرات کے پولنگ اسٹیشنز 250،304 اور 338 پر وقت بڑھایا گیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News