اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ملک بھر میں عام انتخابات کےلیے پولنگ کا عمل مکمل ہوتے ہی ووٹوں کی گنتی جاری ہے جبکہ پہلا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ بھی سامنے آگیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں پہلا غیرحتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 78 گوجرانوالہ 2 کے 319 پولنگ اسٹیشنز میں سے 5 کے نتائج کے مطابق پاکستان مسلم ليگ ن کے خرم دستگير خان 611 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد مبین عارف 597 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 ملتان 1 کے 275 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کے نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی 230 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔
پاکستان مسلم ليگ (ن) کے احمد حسین ڈیہر 164 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ این اے 150 ملتان 3 کے 341 پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے تحت تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مخدوم زین حسین قریشی 291 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔
ن لیگ کے جاوید اختر 263 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ این اے 151 ملتان 4 کے 281 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن ليگ کے عبدالغفار 341 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہر بانو قریشی 290 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 43:
این اے 43 پر ایک پولنگ اسٹینشن کے نتیجے کے مطابق داور خان کنڈی 701 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر دوسرے نمبر جے یو آئی کے اسد محمود 550 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 46:
این اے 46 پر ایک پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ کے انجم عقیل خان 101 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار عامر مسعود مغل 36 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہے۔
این اے 103:
این اے 103 پر ایک پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار محمد علی سرفراز 530 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ (ن) کے حاجی محمد اکرم انصاری 351 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 148:
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 کے 3 پولنگ اسٹیشنز پر پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی 375 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ ن لیگ کے عامر ڈہر 284 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 151:
مسلم لیگ ن کے عبدالغفار 341 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور آزاد امیدوار مہر بانو قریشی 290 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
این اے 157:
این اے 157 پر ایک پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کے سید ساجد مہدی 332 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور بلال اکبر بھٹی 234 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 172:
این اے 172 پر ایک پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امید وار جاوید اقبال وڑائچ 340 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور ن لیگ کے میاں امتیاز احمد 280 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 188:
این اے 188 پر ایک پولنگ اسٹیشن کے نتیجے کے مطابق ن لیگ کے حفیظ الرحمان خان دریشت 301 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امید وار سردار احمد خان دریشت 288 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 258:
این اے 258 پر ایک پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق نیشنل پارٹی کے پلائیں 99 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور ن لیگ کے میر اسلم بلیدی 89 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
لاڑکانہ، پی ایس 12 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آ گیا۔
ابتدائی رزلٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے سہیل انور سیال 677 ووٹ لے کر آگے آگے ہیں جبکہ ان کے مقابل جی ڈی اے کے معظم علی عباسی 173 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔
گجرات، لالہ موسیٰ سے پہلا نتیجہ، قمرالزماں کائرہ آگے
گجرات میں این اے 65 کے 4 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، پیپلزپارٹی کے قمر زمان کائرہ 1041 ووٹ لے کر آگے ہیں۔
ن لیگ کے نصیر سدھ 963 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔ قمر الزماں کائرہ پہلے بھی لالہ موسیٰ گجرات کےاس حلقہ سے الیکشن جیتے تھے۔
سوات; این اے3 سے آزادمیدوار سلیم الرحمان آگے
ین اے3سوات ، 1پولنگ اسٹیشن کا غیرحتمی، غیرسرکاری نتیجہ سامنے آگیا۔
پہلے غیرحتمی، غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزادمیدوار سلیم الرحمان 163ووٹوں کےساتھ آگے ، جبکہ ن لیگ کے واجد علی 68ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔
این اے122:سردارلطیف کھوسہ567ووٹ لےکرآگے
این اے122کاغیرحتمی وغیرسرکاری نتیجہ آ گیا۔
اب تک کے نتیجے کے مطابق سردارلطیف خان کھوسہ567ووٹ لےکرآگے ہیں جبکہ ن لیگ کےخواجہ سعدرفیق345ووٹ لیکرپیچھے ہیں،ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
این اے122: خواجہ سعدرفیق2415 ووٹ لےکرآگے
این اے122کاغیرحتمی وغیرسرکاری نتیجہ آ گیا۔
اب تک کے نتیجے کے مطابق ن لیگ کےخواجہ سعدرفیق2415 ووٹ لیکر آگے جبکہ سردارلطیف خان کھوسہ1588 ووٹ لےکرپیچھے ہیں،ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
این اے 130
لاہورمیں این اے 130 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 34 کے غیرحتمی وغیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف 456 ووٹ لیکر پہلے نمبر ہیں۔ آزادامیدوار یاسمین راشد 212 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 207
این اے207 نواب شاہ کےغیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے تحت پولنگ اسٹیشن نمبر ایک میں سابق صدر پیپلزپارٹی کے شریک چیئمرین آصف علی زرداری 92 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ آزاد امیدوار سردار شیر محمد رند 23 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 121
لاہور میں این اے 121 کے پولنگ اسٹیشن نمبر141 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے شیخ روحیل اصغر 356 ووٹ لیکر آگے ہیں جب کہ آزاد امیدوار وسیم قادر 312 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 128
لاہور میں این اے 128 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا 756 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ آئی پی پی کےعون چوہدری 613 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 47
اسلام آباد میں این اے47 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 338 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار شعیب شاہین 157ووٹ لے کر آگے۔ ن لیگ کے طارق فضل چوہدری 98 ووٹ لے کر پیچھے ہیں جبکہ آزادامیدوار مصطفی نواز کھوکھر نے23 ووٹ لیے۔
این اے 151
ملتان میں این اے 151 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پولنگ اسٹیشن نمبر 146 پر آزاد امیدوار مہر بانو قریشی 726 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔ مسلم لیگ ن کے عبدالغفار ڈوگر 338 ووٹ لے کر دوسرے نمبر ہیں۔ جب کہ پیپلزپارٹی کے سید علی موسیٰ گیلانی 285 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 202
خیرپور کے حلقہ این اے 202 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتیجے کے تحت این اے 202 کے 21 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہوگئے۔ پیپلزپارٹی کی امیدوار4621 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر موجود ہے۔ جی ڈی اے کے غوث علی شاہ 1500 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ آزاد امیدوار امبرین ملک 700 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 205
حلقہ این اے 205 نوشہر و فیروزکے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ مڈل اسکول سعید خان خشک کے نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی امیدوار ابرار شاہ 343 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے۔
اسی پولنگ اسٹیشن پر ن لیگ کے امیدوار سید اصغر شاہ 120 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ایس 33
پی ایس 33 نوشہر و فیروز، 2 پولنگ اسٹیشنز کےغیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار گل حسن مشوری 520 ووٹ لیکر آگے ہیں۔
پیپلز پارٹی امیدوارحسن شاہ 210 ووٹ کے ساتھ دوسرےنمبر پر رہے، جی ڈی اے امیدوار شکیل جلبانی 118 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔