کراچی (روشن پاکستان نیوز) کراچی کے حلقے این اے 236 میں انتخابی سامان نہ پہچنے کے باعث ووٹنگ کا عمل شروع نہ ہو سکا۔
سوشل میڈیا پر کراچی کے حلقہ این اے 236 سے متعلق ٹرینڈ وائرل ہو گیا ہے، جس میں علاقے سے تعلق رکھنے والے ووٹرز، امیدواران اور ان کے سپورٹرز حلقے میں پولنگ تاحال شروع نہ ہونے پر غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔
کراچی NA 236 گلشن اقبال حشمت اسکول ابوالحسن اصفہانی روڈ میں ابھی تک بیلٹ پیپر نہیں پہنچ سکے جبکہ سینکڑوں ووٹرز ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے موجود pic.twitter.com/CzYncZCGTp
— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad_bobak) February 8, 2024
صارف کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی جس میں صارف کا کہنا تھا کہ کراچی NA 236 گلشن اقبال حشمت اسکول ابوالحسن اصفہانی روڈ میں ابھی تک بیلٹ پیپر نہیں پہنچ سکے جبکہ سینکڑوں ووٹرز ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے موجود۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ووٹرز کی بڑی تعداد پولنگ اسٹیشن کے باہر موجود ہیں جبکہ منتظر ہیں کہ کب ووٹنگ کا عمل شروع ہوگا۔