هفته,  12 اکتوبر 2024ء
عام انتخابات، ووٹنگ کے نتائج رات کتنے بجے تک جاری ہوں گے ؟ کمشنر سکندر سلطان راجہ نے واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہاہے کہ ریٹرنگ افسران نے رات 2 بجے تک نتیجہ جاری کرناہے ، نتائج رات 2 بجے سے پہلے بھی آ سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کا کہناتھا کہ عوام کو حتمی پولنگ سکیم جاری ہوتے ہی اپنا ووٹ چیک کرلینا چاہیے تھا، الیکشن کمیشن نے بے بسی کا اظہار نہیں کیا بلکہ وہ پہلے کی طرح ہی مضبوط ہے ، سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر موبائل سروس بند کی گئی ہے ، موبائل سروس بحال کرنے کے احکامات جاری کرنا ہمارا مینڈیٹ نہیں ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ ریٹرنگ افسران نے رات 2 بجے تک نتیجہ جاری کرناہے ، نتیجہ رات 2 بجے سے پہلے بھی آ سکتا ہے ۔

مزید خبریں