لاہور(روشن پاکستان نیوز)سینئر صحافی عمران ریاض نےووٹ کاسٹ کرنے بعد عوام کے نام جاری پیغام میں کہاہے کہ شام چھ بجے تک ٹائم ہے نکلو اور دبا کر ووٹ کاسٹ کرو۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عمران ریاض نے لاہور کے حلقہ این اے 119 سے میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیاہے ، قومی اسمبلی کے حلقہ NA 119 میں مسلم لیگ( ن) کی امیدوار مریم نواز خود ہیں جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے آزاد امیدوار شہزاد فاروق ہیں ۔اس حلقہ سے مجموعی طور پر 19 امیدوار میدان میں ہیں۔
عمران ریاض ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد پولنگ سٹیشن سے باہر نکلے تو اس دوران ایک ٹریفک پولیس کے اہلکار نے ان کے ساتھ سیلفی بھی بنائی ۔ اس موقع پر سینئر صحافی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوئی، اس کے علاوہ چیزوں کو سیٹ کرنے میں وقت لگتا ہے ، سٹاف کو جلدی آنا چاہیے تھا لیکن پولنگ سٹاف 8 بجے پہنچاہے ، میں پاکستانیوں سے گزارش کرتاہوں کہ وہ باہر نکلیں اور لازمی اپنا ووٹ دیں ،اپنے پولنگ سٹیشن میں سب سے پہلے میں نے ووٹ کاسٹ کیاہے ۔