هفته,  12 اکتوبر 2024ء
عمران خان نے پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواست دیدی

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) اڈیالہ جیل میں قید تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پوسٹل بیلٹ کے لیے درخواست دے دی۔


جیل ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما چوہدری پرویز الٰہی اور شاہ محمود قریشی نے بھی پوسٹل بیلٹ کے لیے درخواست دے دی ہے۔


ان کے علاوہ 18 قیدیوں نے بھی پوسٹل بیلٹ کے لیے اپنی درخواست جمع کرائی ہے۔


ذرائع کے مطابق قیدیوں کو ووٹ ڈالنے کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپرز تاحال موصول نہیں ہوئے۔

مزید خبریں