منگل,  10  ستمبر 2024ء
اس عمران خان کو کیسے شکست دی جا سکتی ہے؟ معروف صحافی صدیق جان نے عمران خان سےعوام کی محبت کی جذباتی داستان سنا دی

معروف صحافی صدیق جان نے عوام کی عمران خان سے محبت کی مثال دیتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس(ٹوئٹر) پر ایک واقعہ سنایا کہ” میڈیا کے ایک دوست نے ابھی بتایا کہ آفس نے منع کیا کہ آپ ووٹ ڈالنے نہیں جا سکتے،لیکن وہ آفس سے نکلا اور ان ڈرائیو لے کر اپنے گاؤں کی طرف جارہا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان ڈرائیو والا بھی ووٹ ڈالنے جارہا ہے اور کل واپس لاہور آ جائے گا”

انہوں نے لکھا کہـا” دو باتیں حیران کن ہیں، ایک اس نے اپنی نوکری خطرے میں ڈالی ہے اور دوسرا ہمارا وہ دوست آنے جانے کا 8 ہزار خرچ کررہا ہے،واٹس ایپ گروپ میں دوستوں کا کہنا ہے کہ جو ایک روپیہ مشکل سے خرچ کرتا ہے وہ عمران خان کی خاطر 8 ہزار خرچ کررہا ہے، اس عمران خان کو کیسے شکست دی جا سکتی ہے جس کی خاطر ہمارے ارائیں دوست نے اکھٹے 8 ہزار قربان کر ڈالے “
دیکھیں ٹویٹ:

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News