پیر,  04 نومبر 2024ء
14 اگست پر جھنڈے نہیں پودے خریدیں اور پاکستان کو ہرا بھرا بنائیں، بشریٰ انصاری

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ اس بار 14 اگست پر جھنڈے نہیں بلکہ پودے خریدیں۔بشریٰ انصاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاو¿نٹ سے شیئر کردہ ایک پوسٹ میں کہا کہ اس 14 اگست پر سبز ہلالی پرچم خریدنے کے بجائے پودے خریدیں اور پاکستان کو ہرا بھرا بنائیں۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ یہ پیغام زیادہ سے زیادہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر پھیلائیں۔خیال رہے کہ گزشتہ کچھ برسوں کے دوران پاکستان کے درجہ حرارت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، اب جون جولائی کے علاوہ دیگر مہینوں میں بھی ریکارڈ توڑ گرمی ہورہی ہے، گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ جنگلات کی کمی ہے، شہری علاقوں میں درخت کم ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔

مزید خبریں