بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
نگراں وفاقی کابینہ کا گندم کی درآمد روکنے کا فیصلہ ،تفصیل جانیں

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)نگراں وفاقی کابینہ نے گندم کی درآمد روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم کی درآمد روکنے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے یکم فروری کو ای سی سی کے فیصلے کی منظوری دی تھی۔

   ای سی سی نے سرکاری سطح پر گندم کی درآمد روکنے کا مشورہ دیا تھا، ملک میں گندم کے ذخائر تسلی بخش ہیں، ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، مزید درآمدات نہیں کی جائیں گی۔
حکومتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے گندم درآمد کرنے کی ضرورت نہیں، ٹی سی پی نے حال ہی میں ایک لاکھ دس ہزار ٹن گندم درآمد کرنے کا ٹینڈر جاری کیا تھا۔

مزید خبریں