منگل,  10  ستمبر 2024ء
تحریک انصاف کے روپوش رہنما اچانک منظر عام پر ، قوم سے اپیل بھی کر دی

لاہور(روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فیصل جاوید انتخابات سے ایک روز قبل منظر عام پر آ گئے ہیں۔

فیصل جاوید 9 مئی کے واقعات کے بعد سے روپوش ہیں لیکن انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے ورچوئل جلسوں میں شرکت کی ہےنامعلوم مقام سے ویڈیو پیغام میں فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ وہ وقت آ گیا ہے جس کا ہمارے کپتان عمران خان انتظار کر رہے تھے اس لیے انہیں پاکستان اور اس کی آنے والی نسلوں کے لیے ووٹ ڈالنے کے لیے باہر جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی قوم کو کبھی مایوس نہیں کیا اور اب یہ قوم اپنے کپتان کو مایوس نہیں کرے گی۔

فیصل جاوید نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اپنے لیے، پاکستان کے لیے اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے تحریک انصاف کے امیدواروں کو جیتنا ہے کیونکہ یہ ایک قومی فریضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی پوری زندگی قوم کے لیے وقف کر دی ہے، بدلے میں قوم کو صرف ایک ووٹ دینا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News