منگل,  10  ستمبر 2024ء
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

کراچی (روشن پاکستان نیوز)کراچی کے علاقے گلشن اقبال حاجی لیمو گوٹھ میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل دھماکا ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک لڑکی بھی زخمی ہوئی ہے۔ دھماکے کی نوعیت فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔پولیس حکام کے مطابق دھماکا پراسرار نوعیت کا ہے، وہ فوری طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔

واضح رہے کہ آج عام انتخابات سے ایک روز قبل بلوچستان کے دو اضلاع میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 24 افرادجاں بحق ہوئے تھے۔
بلوچستان میں پہلا دھماکہ ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں ہوا جس میں 14 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ دوسرا دھماکہ قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی (ف) کے دفتر کے باہر ہوا جس میں 12 افراد جاں بحق ہوئے۔
علاوہ ازیں چمن سے کوئٹہ جانے والے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ کی گاڑی پر بھی فائرنگ کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ حافظ حمد اللہ قاتلانہ حملے میں محفوظ تھا۔ملک میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ 8 فروری بروز جمعرات صبح 8 بجے شروع ہوگی اور شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News