منگل,  10  ستمبر 2024ء
پنجاب بھر کی جیلوں میں موجودقیدیوں نے ووٹ کاسٹ کر لیا

لاہور(روشن پاکستان نیوز)لاہورمیں پنجاب بھر کے قیدیوں نے آئندہ عام انتخابات کیلئے اپنا حق رائے دہی استعمال کر لیا،تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل خانہ جات کی نگرانی میں پنجاب کی 43 جیلوں کے 1500 قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے انتخابی عمل میں حصہ لیا۔

ووٹنگ کے طریقہ کار کو جیل کے سپرنٹنڈنٹس کی نگرانی میں سرانجام دیاگیا جنہوں نے کیمروں کے سامنے انتخابی عمل کو صاف شفاف بنانے میں بھرپورکرداراداکیا،

پولنگ مکمل ہونے کے بعد پوسٹل بیلٹ پیپرز کو فوری طور پر متعلقہ حکام کو روانہ کر دیا گیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News