اتوار,  08  ستمبر 2024ء
خیبرپختونخوا پولیس کا امن و امان کے لیے وفاق سے 257 کروڑ روپے کا مطالبہ

 

پشاور(روشن پاکستان نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے امن و استحکام کے لیے وفاق سے مدد مانگ لی۔ صوبے میں امن یقینی بنانے کے لیے درکار سامان کی خریدی کی خاطر خیبر پختونخوا پولیس نے وزارت داخلہ کو سمری بھیج دی۔متعلقہ دستاویز کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس نے وفاق سے 2 ارب 57 کروڑ روپے مانگے ہیں۔

گاڑیوں کی خریداری کے لیے ایک ارب 56 کروڑ روپے درکار ہیں۔ اسلحے کی خریداری کے لیے 40 کروڑ روپے فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ تکنیکی سامان کے لیے 10 کروڑ روپے، بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹس کے لیے 50 کروڑ روپے درکار ہیں۔وزرات داخلہ اور کے پی کے پولیس کے حکام کا وسائل کی فراہمی کے لیے رواں ماہ اجلاس ہوا تھا۔ اجلاس میں وزارت داخلہ نے وسائل کے لیے سمری تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News