اتوار,  08  ستمبر 2024ء
کرم ایجنسی: زمین کے تنازع پر دو قبائل کے درمیان جھڑپیں، 11 جاں بحق، 60 زخمی

پشاور(روشن پاکستان نیوز) کرم ایجنسی میں دو قبائل کے درمیان زمین کے تنازع پر گزشتہ 3 دنوں سے جاری جھڑپوں میں 11 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق زمین کے تنازع پر جاری جھڑپوں کے دوران دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، مخالفین نے پاراچنار اور صدہ ٹاؤن سے ایک دوسرے پر راکٹ اور میزائل داغے۔

گزشتہ دو دنوں کے دوران ہنگو اور اورکزئی اضلاع کے قبائلی جرگہ دونوں قبائل کے درمیان جنگ بندی کروانے میں ناکام رہا ہے۔

پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق بوشہرہ اور مالی خیل قبائل کے درمیان زمین کے تنازع پر یہ جھڑپیں گزشتہ 3 دنوں سے جاری ہیں، انہوں نے کہا کہ ان جھڑپوں کے دوران 11 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا سلسلہ پیواڑ، تاری منگل، بالشخیل اور کنج علی زئی کے علاقوں میں بھی جاری رہا، مسلسل فائرنگ کی وجہ سے ان اضلاع میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔

مزید پڑھیں:کراچی : بگٹی قبیلے کے دوگروپوں میں فائرنگ سے 5افراد جاں بحق

کرم کے ڈپٹی کمشنر عبداللہ محسود نے کہا ہے کہ ہنگو اور اورکزئی اضلاع کے مشترکہ قبائلی جرگہ کی جانب سے دونوں قبائل کے درمیان جنگ بندی اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کی مسلسل کوشش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News