هفته,  07  ستمبر 2024ء
روشنی کی رفتار سے ہدف کو نشانہ بنانے والے لیزر بیم کا کامیاب تجربہ کرلیاگیا

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)برطانیہ نے روشنی کی رفتار سے اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے لیزر بیم کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ تجربہ ایک فوجی گاڑی سے کیا گیا، اس لیزر بیم سے ایک کلومیٹر تک ڈرون کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ لیزر ہتھیار کے ایک وار کی قیمت چائے کے کپ سے بھی کم ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر یہ ہتھیار آرمی کو استعمال کرنے کی منظوری دی جاتی ہے تو میزائل یا گولیوں کے مقابلے میں کسی بھی قسم کے خطرات کو شکست دینے کا یہ زیادہ سستا طریقہ ہوگا۔اس سے قبل گزشتہ دنوں شمالی کوریا نے ایک ’سپر لارج وار ہیڈ‘ کا تجربہ کیا تھا، جسے اسٹریٹجک کروز میزائل کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ایک نئی قسم کا طیارہ شکن میزائل بھی لانچ کیا گیا۔یہ تجربات کوریا کی مغربی ساحلی پٹی پر کیے گئے، سپر لارج وار ہیڈ کو Hwasal-1 Ra-3 اسٹریٹجک کروز میزائل کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جب کہ طیارہ شکن میزائل Pyoljji-1-2 ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News