کراچی (روشن پاکستان نیوز)کراچی سمیت ملک کے 42 شہروں میں ریٹیلرز پر ماہانہ فکسڈ ٹیکس نافذ کردیا گیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ریٹیلرز پر 100 روپے سے لے کر 10 ہزار روپے تک ماہانہ فکسڈ ٹیکس نافذ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایاگیا ہےکہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت 42 شہروں میں ریٹیلرز پر ماہانہ فکسڈ ٹیکس نافذ کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ کی منظوری سے ایف بی آر نے تاجر دوست خصوصی رولز 2024 کا اجرا کیا اور ٹیکس مشینری نے دکانوں کی مالیت کے حساب سے خوردہ فروشوں کے لیے 100 روپے سے لے کر 10 ہزار روپے ماہانہ فکسڈ ٹیکس مقرر کیا ہے۔