هفته,  27 جولائی 2024ء
افسوسناک خبر،بھارتی دارالحکومت میں معروف صوفی بزرگ کا 900 سال پرانا مقبرہ مسمار

بھارت(روشن پاکستان نیوز) بھارت میں ابھی مساجد کے انہدام کا سلسلہ رکا نہیں تھا کہ انتہا پسندوں نے 900 سال پرانا مقبرہ بھی مسمار کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی کے علاقے مہرولی میں دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بلڈوز آپریشن میں بابا حاجی روزبیہ کے مقبرے کو بھی مسمار کر دیا۔
بابا حاجی روزبیہ کو دلی کےپہلے صوفی بزرگوں میں شمار کیا جاتا ہے،ڈی ڈی اے کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ سنجے وان کے اندر کئی مذہبی ڈھانچوں کو منہدم کیا گیا، جس میں 12ویں صدی کا یہ مقبرہ بھی شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق ’رجز مینجمنٹ بورڈ کے مطابق رج ایریا کو ہر قسم کی تجاوزات سے پاک ہونا چاہیے، اس لیے ایک کمیٹی بنائی گئی جس نے کئی غیر قانونی تعمیرات کا جائزہ لیا۔
مؤرخین نے بھی ڈی ڈی اے کی کارروائی پر سوالات اٹھادئے ہیں۔اہم، مشہور مؤرخ اور مصنف رانا صفوی نے ڈی ڈی اے کے اس اقدام پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ سنجے وان کے اندر موجود مذہبی ڈھانچوں کو ’تجاوزات‘ کہنا غلط تھا۔انہوں نے کہا کہ بابا حاجی روزبیہ کی مزار صدیوں سے یہاں موجود ہے۔
ماضی کی کوئی چیز حال سے کیسے بالاتر ہو سکتی ہے؟ یہ طلبہ، مؤرخین اور دہلی کے لیے بڑا نقصان ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News