پیر,  07 اکتوبر 2024ء
پولیس پولنگ ایجنٹس کو ہراساں کررہی ہے،پی ٹی آئی رہنما کا بیان سامنے آ گیا

اسلام آ باد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس کو بذریعہ پولیس ہراساں کیا جارہا ہے، خواتین پولنگ سٹیشنز پر پولنگ انتہائی سست رکھنے کا کہا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غیر آئینی اور غیر قانونی انتخابات ہونے جا رہے ہیں،جنہیں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔

انتخابی سیاست پر بات کرنے کا آج آخری دن ہے، ہمیں ایک بھی جلسہ نہیں کرنے دیا گیا،ہمار انتخابی نشان چھین کر ووٹ سے محروم کیا گیا، ہمارے لوگوں کو بلامقصد جیلوں میں رکھا گیا اب بھی رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پارٹی کو الیکشن میں جانے سے روکنے کے لئے ریاست نے کئی ہتھکنڈے اپنائے اور اب خواتین پولنگ سٹیشنز پر پولنگ انتہائی سست رکھنے کا کہہ دیا گیا ہے۔تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس کو بذریعہ پولیس ہراساں کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں