پیر,  07 اکتوبر 2024ء
سوات اورگردونواح میں شدیدزلزلہ ،کتنا نقصان ہوا؟شدت کیا تھی؟ جاننے کے لیے دیکھیں خبر

سوات (روشن پاکستان نیوز )سوات اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر (این ایس ایم سی) نے تصدیق کی ہے کہ سوات اور آس پاس کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی گہرائی 190 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش رینج میں تھا۔

منگل کے روز خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مقامی افراد خوف و ہراس کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر نکل
آئے اور اسلامی تعلیمات پڑھ کر باہر نکل آئے جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں