جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
پولیس و حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، دو مبینہ دہشت گرد گرفتار

کراچی (روشن پاکستان نیوز)کراچی پولیس اور حساس ادارے نے ملیر میمن گوٹھ میں مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم ایس آر اے کے دو مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان سے بارودی مواد بھی برآمد ہوا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کراچی میں ایک فیکٹری میں سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کر رہے تھے۔

تفتیشی حکام کے مطابق انہیں دبئی سے صوفی چانڈیو کی ہدایات پر الیکشن آفس یا پولنگ اسٹیشن پر بم نصب کرنا تھا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت سخاوت اور اسماعیل کے ناموں سے ہوئی ۔، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں