بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں مہنگائی کے حوالے سے تشویشناک پیشگوئی

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح زیادہ رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشین ڈویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.4 فیصد رہی، گزشتہ مالی سال معاشی ترقی کی شرح میں زراعت نے اہم کردار ادا کیا، پاکستان میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہوکر 11.8 فیصد پر آگئی، پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم ہونے سے پالیسی ریٹ میں کمی ہوئی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستانی معیشت میں قرضوں کا حجم 7 فیصد کم ہوسکتا ہے، پاکستانی معیشت میں قرضوں کا حجم 77 فیصد سے کم ہوکر 70 فیصد تک ہوسکتا ہے، رواں مالی سال پاکستان کے 62 فیصد محصولات قرضوں کی ادائیگی پر خرچ ہوں گے۔

مزید خبریں