بدھ,  28  اگست 2024ء
بجلی معاہدوں پر یکطرفہ کارروائی نہیں کرسکتے،وفاقی وزیر توانائی

 

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ہم انڈیپینڈیٹ پاور پروڈیوسرز ​(آئی پی پیز) سے بجلی معاہدوں پر یکطرفہ کارروائی نہیں کرسکتے ہیں۔لاہور سے جاری بیان میں اویس لغاری نے کہا کہ حکومت نے آئی پی پیز معاہدوں پر گارنٹی دے رکھی ہے، ہم خسارے والی پاور کمپنیوں اور اداروں کی نجکاری کی طرف جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ آئی پی پیز کے کنٹریکٹ کو بھی اسٹڈی کر رہے ہیں، ہم سستے وسائل سے زیادہ بجلی بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ موجودہ آئی پی پیز کے کنٹریکٹ کو بھی اسٹڈی کر رہے ہیں، ہم سستے وسائل سے زیادہ بجلی بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ بیٹھ کر جو ہمارے فائدے میں آئی پی پیز نہیں انہیں خیرباد کہہ دیں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News