کراچی(روشن پاکستان نیوز)کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں 5 بچے گٹر میں گرگئے، جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ 3 کو ریسکیو کرلیا گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں پیش آیا جہاں 5 بچے گٹر میں گرگئے، جن میں سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 بچوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔ثاقب اور پرویز بے ہوشی کے حالت میں ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والے بچوں میں 4 سالہ حسنین اور 10 سالہ طلحہ شامل ہیں۔