بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
چیئرمین پی ٹی آئی نے ایڈ ہاک ججز کی تقرری کی مخالفت کر دی

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے ایڈ ہاک ججز کی تقرری کی مخالفت کر دی۔پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 2015 سے سپریم کورٹ میں کسی ایڈہاک جج کی تقرری نہیں کی گئی، اصولی طور پر فیصلہ کیا گیا کہ “ایڈہاک ازم” “آزاد عدلیہ” کیلئے متصادم ہے۔انہوں نے کہا کہ چھٹیوں میں چاروں ایڈہاک ججز کی ایک ساتھ تقرری غیر ضروری ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں 4 سابق ججز کی ایڈہاک ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19 جولائی کو طلب کیا گیا ہے جس میں ایڈہاک ججز کے ناموں پرغور ہوگا۔

مزید خبریں