منگل,  27  اگست 2024ء
شہید فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ڈی آئی خان میں ادا کردی گئی

 

ڈیرہ اسماعیل خان (روشن پاکستان نیوز)ڈی آئی خان میں رورل ہیلتھ سینٹر پر حملے میں شہید فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نائب صوبیدار محمد فاروق شہید، جاوید اقبال شہید کی نماز جنازہ ڈی آئی خان میں ادا کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں فوج کے سینئر افسران، جوانوں، عوام اور شہداء کے رشتہ داروں نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے، جہاں انھیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مادرِ وطن سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی، شہداء کی یہ عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News