اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا 8 ،8 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔
احتساب عدالت کے جج نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی سے متعلق کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محسن ہارون کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا پرعدالت نے دونوں کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا تاہم بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے ریمانڈ میں اضافے کی درخواست کی جس پر عدالت نے 8 روزہ ریمانڈ منظور کر لیا۔
عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جسمانی ریمانڈ پورا ہونے کے بعد دوبارہ 22 جولائی کو پیش کرنے کی ہدایت کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نیب نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کے نئے کیس میں گرفتاری ڈالی تھی۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی 3مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
آج لاہور پولیس کی 11 رکنی ٹیم بھی تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تھی جبکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا نے توشہ خانہ کے نئے کیس میں گرفتاری کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔