بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
آٹا ملز کے بعد سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن پاکستان نے بھی وِدہولڈنگ ٹیکس مسترد کردیا،ہڑتال کا اعلان

 

لاہور (روشن پاکستان نیوز)آٹا ملز کے بعد سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن پاکستان نے بھی وِد ہولڈنگ ٹیکس مسترد کردیا۔ آج رات 12 بجے سے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ لاہور چیمبر میں ہوئے اجلاس میں ایسوسی ایشن کے عہدے داروں نے کہا کہ آج ہفتے کی رات 12 بجے کے بعد کوئی سیمنٹ ڈیلر کمپنیوں سے سیمنٹ نہیں اٹھائے گا۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ٹیکس ہدف بڑھاکر تاجروں اور صنعتکاروں کےلئے کاروبار کے مواقع کم کر دیےگئے، جتنا زیادہ ٹیکس لگے گا، لوگ اتنا زیادہ ٹیکس چوری کی طرف جائیں گے۔رہنماؤں کا مزید کہنا ہے کہ سیمنٹ کی بوری کی قیمت 500 روپے ہونی چاہیے تھی جو 1500 روپے تک پہنچ گئی ہے، سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے پاس ہڑتال پر جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

مزید خبریں