اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 3مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔بانی پی ٹی آئی نے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے دائر درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان کا سابق وزیراعظم ہوں، دہشتگردی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں حقائق کے منافی ضمانتیں مسترد کیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عبوری ضمانتوں کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتیں منظور کرے۔