لاہور (روشن پاکستان نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ آئین کو دوبارہ تحریر کرنے کے مترادف ہے۔مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اس فریق کو بن مانگے دیا گیا جو عدالت کے سامنے تھا ہی نہیں، ان ایم این ایز کا بیان حلفی ہے کہ وہ آزاد منتخب ہو کر سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے۔رانا ثناء نے مزید کہا کہ ایسے فیصلے کبھی ملک کے مفاد میں نہیں ہوتے۔