جمعرات,  26 دسمبر 2024ء
الیکشن میں زائد المیعاد شناختی کارڈز پر بھی ووٹ ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)لیکشن کمیشن حکام نے کہا ہے کہ ای ایم ایس تجرباتی مشق میں سامنےآنے والے مسائل حل کرلیے۔عام انتخابات میں زائد المیعاد شناختی کارڈز پر بھی ووٹ ڈالا جا سکے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان الیکشن کمیشن ہارون شنواری کا کہنا ہے کہ زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر بھی ووٹ ڈالا جا سکے گا۔ زائد المیعاد شناختی کارڈ زوالے افراد اپنا ووٹ پول کرسکیں گے، زائد المیعاد شناختی کارڈ ہولڈرکوووٹ پول کرنے سے روکا نہیں جائے گا، تمام عملے کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ ایکسپائرڈ شناختی کارڈ ہولڈر کو ووٹ پول کرنے دیا جائے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن ہارون شنواری نےکہا کہ الیکشن مینجمنٹ سسٹم کیلئے3 ہزارلیپ ٹاپ کا انتظام کیا ہے ،3600 آپریٹرز کو ٹریننگ دی گئی ہے۔

ایڈیشنل ڈی جی مرکزی کنٹرول روم الیکشن کمیشن ہارون شنواری میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئےکنٹرول روم قائم کیا گیا ہے،اس سسٹم کو چلانےکیلئے پرائیویٹ نیٹ ورک بنایا ہے،یہ سسٹم انٹرنیٹ کے بغیر بھی کام کرے گا۔

اسٹیٹ آف آرٹ سسٹم میں مانیٹرنگ کیلئےخصوصی اقدامات کیے،شکایات درج کرانےکیلئے پہلی مرتبہ واٹس ایپ استعمال کررہےہیں،ای میل، یونیورسل فون نمبر پرپورے ملک سےشکایات درج کرائی جاسکتی ہیں،صوبائی سطح پرچارکنٹرول روم بھی قائم کیے گئے ہیں۔

32 ریجنل مانیٹرنگ کنٹرول رومزالیکشن کی نگرانی کررہے ہیں،144ضلعی مانیٹرنگ ٹیمیں بھی شکایات کےازالے کیلئےاقدامات کر رہی ہیں،26 دسمبر سے اب تک 625 افرادکو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔
252 امیدواروں کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے،156 لوگوں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے گئے ہیں،12 ہزار 236 وال چاکنگ اور ہورڈنگز کو ہٹایا گیا ہے،ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی پر امیدوار کو نااہل بھی کیا جاسکتا ہے۔
اب تک 221 شکایات موصول ہوئیں 198 کو حل کرلیاگیا ہے، سندھ، بلوچستان، کے پی میں واقعات پرآئی جیز،چیف سیکرٹریزکونوٹسزجاری کیے،8 فروری کو پوری قوم کی نظریں الیکشن کمیشن پرہوں گی،ضلعی، صوبائی،مرکزی سطح پر انتخابات کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

اب تک ٹرائلزپرای ایم ایس کی کارکردگی اطمینان بخش رہی،ای ایم ایس کی ذریعے نتائج کی ترسیل کی جائے گی،تمام کنٹرول رومز 24/7 کام کر رہے ہیں، انتخابات کے نتائج آنے تک مرکزی روم مسلسل کام کرے گا،ای ایم ایس آف لائن اور آن لائن دونوں صورتوں میں کام کرے گا۔

مزید خبریں