جمعه,  13 دسمبر 2024ء
جے یوآئی رہنما کا فضل الرحمان کے سامنے پارٹی جنرل سیکرٹری کو تھپڑ

کرک(روشن پاکستان نیوز) جمعیت علمائے اسلام ف کے انتخابی جلسے کے دوران ضلعی امیر نے پارٹی جنرل سیکریٹری کو تھپڑ جڑ دیا۔

ہوا کچھ یوں کہ جے یو آئی ایف کا کرک میں جلسہ منعقد تھا، اس انتخابی جلسے میں مولانا فضل الرحمٰن مہمان خصوصی تھے۔

جوں ہی مولانا فضل الرحمٰن خطاب کی غرض سے اسٹیج پر آئے اور ضلعی امیر نے پہلے تو مولانا تو پھولوں کا ہار پہنایا اور ساتھ ہی گلے بھی لگ گئے۔

اسی دوران گلے لگتے ہی ضلعی امیر نے مولانا فضل الرحمٰن کے عقب میں کھڑے جنرل سیکریٹری کے منہ تھپڑ رسید کر دیا، اگرچہ تھپڑ رسید کرنے میں وہ ناکام رہے، تاہم اس کے باوجود وہ سب کی توجہ خوب حاصل کر گئے۔

اس پوری صورتحال کو خود مولانا نے بھی محسوس کیا مگر اسے نظر انداز کر دیا، جبکہ موقع پر موجود کارکنان اور رہنماؤں کی جانب سے دونوں رہنماؤں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔

مزید خبریں