اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
میٹرک امتحانات، لاہور ، فیصل آباد اور راولپنڈی بورڈز نے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کردیا

لاہور (روشن پاکستان نیوز) لاہور ، فیصل آباد اور راولپنڈی کے تعلیمی بورڈز کی جانب سے میٹرک امتحانات میں پوزیشن لینے والے طلبا کا اعلان کر دیا گیا۔
لاہور بورڈ میں دانش اسکول میانوالی کے ایان کاشف نے ایک ہزار 190 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
لاہور کے معیز حیدد کی 1186 نمبر لے کر دوسری پوزیشن جبکہ ننکانہ صاحب سے 4 طلبا نے 1185 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
سائنس گروپ میں لڑکیوں کی پہلی تین پوزیشن نجی اسکولز کی طالبات نے حاصل کی۔

فیصل آباد میں ڈویژنل پبلک اسکول کی طالبہ عروج فاطمہ نے 1189 نمبر لے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
محمد فائق اور علی احمد 1187 نمبرز لے کر دوسرے نمبر رہے جبکہ نجی اسکول کے معظم طفیل نے 1186 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
راولپنڈی میں جنرل گروپ بوائز میں ہمایوں تاج نے 1049 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
زوہیب عمران کے 1017 کے ساتھ دوسرے اور جواد محمود ملک 1007 نمبر لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

جنرل گروپ گرلز میں اقراءسلطان 1105 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئیں جبکہ لائبہ عروج 1103 نمبر کے ساتھ دوسرے اور نائمہ فاروقی 1087 نمبرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔
سائنس گروپ بوائز میں ایان اقبال اور حسن رضا 1170 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن لے اڑے جبکہ محمد عبدالرحمٰن 1169 نمبر کے ساتھ دوسری اور واصل منام 1168 نمبر لے کر تیسری پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئے۔
سائنس گروپ گرلز میں اقصیٰ نور 1179 نمبر کے ساتھ فرسٹ پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئیں جبکہ طیبہ عارف 1178 نمبرز کے ساتھ دوسرے اور عریبہ آصف 1176 نمبرز لے کر تیسرے نمبر پر رہیں۔
واضح رہے کہ میٹرک امتحان کے سالانہ نتائج 2024ء کا مکمل اعلان کل صبح 10 بجے کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: برطانیہ کے عام انتخابات میں اپوزیشن جماعت لیبرپارٹی نے میدان مارلیا

مزید خبریں