اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
کراچی،فائرنگ سے ڈی ایس پی علی رضا جاں بحق

کراچی(روشن پاکستان نیوز)کراچی کے علاقے کریم آباد کے قریب فائرنگ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ( ڈی ایس پی) علی رضا جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ ہوگئے۔

پولیس نے بتایاکہ ڈی ایس پی علی رضا پردو حملہ آوروں نے فائرنگ کی، واقعے کی جگہ سے نائن ایم ایم کی گولیوں کے 11 خول ملے ہیں۔

ریسکیو ذرائع نے بتایاکہ ڈی ایس پی علی رضا کے سرمیں گولی لگی۔ فائرنگ سے علی رضا کا گن مین بھی زخمی ہوا۔

علی رضا ڈی ایس پی سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن تعینات تھے، وہ ایس ایس پی چوہدری اسلم کے قریبی ساتھی تھے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور ایس ایس پی سینٹرل سے رپورٹ طلب کرلی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ حملے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

مزید خبریں