منگل,  10  ستمبر 2024ء
الیکشن مینجمنٹ سسٹم کی ایک اور تجرباتی مشق  کامیاب

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)الیکشن کمیشن نے الیکشن مینجمنٹ سسٹم کی آج ایک اور تجرباتی مشق کی۔

ترجمان الیکشن کمیشن  کے مطابق مشق میں تمام مطلوبہ مراحل اور اہداف کی کامیابی سے تکمیل ہوئی،تجرباتی مشق میں ملک بھر کے 859 انتخابی حلقوں کے ریٹرننگ آفیسرز شریک ہوئے۔

ترجمان کا مزید بتانا ہے کہ  اس نظام کی تمام حوالوں سے آن لائن اور آف لائن دونوں صورتوں میں اہلیت کو جانچا گیا،الیکشن مینجمنٹ سسٹم کو ہر لحاظ سے اطمینان بخش پایا گیا،الیکشن مینجمنٹ سسٹم کا بنیادی مقصد انتخابی نتائج کی تیاری ہے

اس کا استعمال انتخابات کے دن 8 فروری کو ہو گا،یہ نظام آن لائن اور آف لائن موڈ دونوں صورتوں میں یکساں رفتار اور اہلیت سے کام کرتا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مشق کے دوران ای ایم ایس کے ذریعے انتخابی نتائج کی ترسیل اور فارم۔47 جنریٹ کرنے کا عمل بھی کئی بار دہرایا گیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News