هفته,  09 نومبر 2024ء
 انڈر 19 ورلڈ کپ،گرین شرٹس کی اہم میچ میں بنگلہ دیش کو شکست،سیمی فائنل میں جگہ بنالی

بینونی (سپورٹس ڈیسک ) انڈر 19 ورلڈ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے کوالیفائی کرلیا، گرین شرٹس نے سپر سکس مرحلے کے اہم میچ میں بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے میں 5 رنز سے شکست دیدی۔سپر سکس مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے  بنگلہ دیش کو شکست دے کر آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔قومی ٹیم نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے کے میچ میں بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے میں 5 رنز سے شکست دی۔قومی ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 155 رنز پر آؤٹ ہوگئی

گرین شرٹس کی جانب سے عرفات منہاس 34 اور شاہ زیب خان 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے روہانت دولہ بورسن اور شیخ پایز جبون نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم 150 رنز بناسکی، محمد شہاب جیمز 26، چودھر رضوان 20 بنا کر آؤٹ ہوئے، روہانت دولہ بورسن 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے عبید شاہ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 44 رنز کے بدلے 5 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔آئی سی سی انڈر 19 کے سیمی فائنل مقابلے 6 اور 8 فروری کو کھیلے جائیں گے، پاکستان انڈر 19 ٹیم سیمی فائنل میں 8 فروری کو آسٹریلیا سے مدِمقابل ہوگی۔

مزید خبریں