بدھ,  04 دسمبر 2024ء
پی ٹی آئی رہنماعالیہ حمزہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا ، فیصلہ آگیا

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کی عالیہ حمزہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق 9مئی کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی رہنماعالیہ حمزہ کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیاگیا۔

فاضل عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردئیے۔عالیہ حمزہ کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

مزید خبریں