راولپنڈی(ویب ڈیسک )بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دوران عدت نکاح کیس کے فیصلے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس قسم کے کیس میں پہلی دفعہ ہو رہا ہے کہ صرف مجھےذلیل کرنے کے لئے سزا دی گئی ،یہ چاہ رہے ہیں ڈیل ہو، میں جیل کے اندر مر جاؤں گا، ڈیل نہیں کروں گا ، باہر سے غلام لے آئے ہیں، وہی اب ان کی نوکری کرے گا
میں جیل میں مرنے کے لیے تیار ہوں کسی صورت ان سے ڈیل نہیں کروں گا نہ میں ان کو خوش کروں گا ہمیشہ جیل میں رہنا پڑا تو رہوں گا،
ہفتہ کودوران عدت نکاح کیس کے فیصلے کے بعد اڈیالہ جیل میں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا ، جے آئی ٹی بنی لیکن سب کیسز ختم کردیئے گئے، شہباز شریف کے خلاف ایف آئی اے کا مضبوط کیس تھا جو ختم کیا گیا،مجھ پر دو سو کیسز بنائے گئے، آج تک کسی کے خلاف اتنے کیسز نہیں بنائے گئے،
سائفر میں سزا دی، توشہ خانہ میں سزا دی، 9 مئی کے کیسز میں اب میرے خلاف کارروائی کرنا چاہ رہے ہیں، 9 مئی کو تو میں جیل میں تھا، پہلی دفعہ ہو رہا ہے کہ اس قسم کے کیس میں کہ مجھ کو ذلیل کرنے کے لئے سزا دی گئی