هفته,  09 نومبر 2024ء
40 فیصد پاکستانی اپنی پسندیدہ پارٹی کے امیدوار اورانکے انتخابی نشان سے لاعلم ،

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)رائے عامہ جاننے کے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے انتخابی مہم کے حوالے سے ایک نیا سروے جاری کیا ہے۔
8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات نہایت قریب ہیں لیکن 40 فیصد پاکستانی اپنی پسندیدہ پارٹی کے امیدوار کے بارے میں غیر فیصلہ کن ہیں۔
سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ 40 فیصد پاکستانی اپنی پسندیدہ پارٹی کے امیدوار سے لاعلم تھے اور اس کا نام بھی نہیں بتا سکے جب کہ 45 فیصد نے درست نام دیا۔
سروے میں 27 فیصد پاکستانی اپنی پسندیدہ پارٹی کے انتخابی نشان سے بھی واقف نہیں اور کہا کہ انہیں پارٹی کا انتخابی نشان یاد نہیں۔
پارٹی الیکشن کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کرنے والوں میں پی ٹی آئی کے 40 فیصد، پیپلز پارٹی کے 27 فیصد اور مسلم لیگ نواز کے 11 فیصد ووٹرز دیکھے گئے، تاہم 63 فیصد پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ پارٹی الیکشن سے محروم رہی۔
سروے میں پاکستان کے عوام کی اکثریت یعنی 73 فیصد لوگ الیکشن میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں اور ووٹ ڈالنے کا پختہ ارادہ بھی ظاہر کیا ہے۔

مزید خبریں