هفته,  27 جولائی 2024ء
شریعت کے مطابق خواتین کے لیے پولنگ سٹیشن الگ ہونے چاہئیں، طاہر اشرفی

لاہور (روشن پاکستان نیوز)پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ خواتین کے ووٹ سے متعلق واضح فتویٰ دے چکے ہیں ۔

انہیں ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے، شریعت کے مطابق خواتین کے لیے الگ پولنگ اسٹیشن ہونا چاہیے۔

جامعہ منظور اسلامیہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو ووٹ دیں، ووٹ گواہی ہے اور اسے چھپایا نہیں جانا چاہیے، ووٹ ان لوگوں کو دیں جو ملک اور نظریہ پاکستان سے مخلص ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 5 فروری کو پاکستان اور دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے، فلسطین اور کشمیر دنیا کے دو ایسے مسائل ہیں جو 75 سال سے تڑپ رہے ہیں۔ حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لیے دنیا کو متحد ہونا پڑے گا، 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں جلسے کریں گی۔

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین میں مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، بھارت کشمیریوں کے حقوق غصب کرنا چاہتا ہے، فلسطین کی طرح کشمیر میں بھی ہندوؤں کو استعمار بنایا گیا ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام حق خودارادیت کے لیے کھڑے ہیں۔

آزادی قربانیاں دی جا رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکا ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل ہونا چاہیے، آرمی چیف سید عاصم منیر نے اپنی پہلی تقریر میں دہرایا کہ خطے میں امن چاہتے ہیں۔ پاکستان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے لیکن مذاکرات کا راستہ کشمیر سے ہو کر جاتا ہے۔

حافظ طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج اور اداروں کے خلاف گھناؤنا پروپیگنڈہ مہم شروع کر دی گئی، فوج اور اداروں کے خلاف مہم پر میر جعفر اور میر صادق کا احتساب ہونا چاہیے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News