هفته,  27 جولائی 2024ء
پشاور پولیس کی انتخابی امیدواروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت

پشاور( روشن پاکستان نیوز )پشاور پولیس نے ہفتہ کے روز عام انتخابات 2024 سے قبل انتخابی امیدواروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے سیاسی جماعتوں کے انتخابی امیدواروں کو نجی سیکیورٹی کمپنیوں سے سیکیورٹی گارڈز کی خدمات حاصل کرنے کی تجویز دی ہے۔
تاہم پولیس انتخابی مہم کے دوران امیدواروں کی کارنر میٹنگز اور عوامی جلسوں کو سیکیورٹی فراہم کرے گی۔

مزید یہ کہ انتخابی امیدواروں کو سیکیورٹی فراہم نہ کرنے کی وجہ اضافی سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی ہے کیونکہ انہیں الیکشن 2024 کے دوران پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کیا جائے گا۔

یہ پیشرفت کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے ان سیاسی شخصیات کی فہرست جاری کرنے کے بعد سامنے آئی جنہیں عام انتخابات 2024 سے قبل دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق خیبرپختونخوا (کے پی) کے 15 سیاستدانوں کو دہشتگردوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئیں۔
جن سیاسی رہنماؤں کو دھمکیاں ملی ہیں ان میں ایم این اے محسن داوڑ، سابق صوبائی وزیر امتیاز قریشی، جے یو آئی (ف) کے ملک عدنان وزیر اور احسان اللہ، سینیٹر بختی افسر اور سینیٹر مولانا عبدالرشیدسینیٹر ہدایت اللہ، مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے امیر مقام، پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے پیر منصور شاہ اور شاہ محمد شامل ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News