کراچی (روشن پاکستان نیوز)سندھ کے آئندہ مالی سال کا بجٹ 14 جون کو پیش کیا جائے گا۔ کراچی سے ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس جمعہ 14 جون کی سہ پہر 3 بجے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سندھ کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس 14 جون کو صبح 9 بجےطلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔