بدھ,  04 دسمبر 2024ء
حکومت کا بجٹ میں موبائل فونز پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ 2024-25 میں درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق درآمدی موبائل فونز کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے کیونکہ ایف بی آر نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) لگانے کی تجویز دی ہے۔

مزید برآں، ایف بی آر نے آئندہ بجٹ میں درآمدی لگژری موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ٹیکس بڑھانے کی تجویز بھی دی ہے۔

ایک الگ پیش رفت میں، وفاقی حکومت نے تعلیم کے لیے مختص بجٹ میں ریکارڈ اضافے کا اعلان کیا۔پلاننگ کمیشن نے اعلان کیا کہ بجٹ 2024-25 کے لیے تعلیم کے شعبے کے لیے 20.25 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بجٹ 2024-25 جو پہلے 10 جون کو پیش ہونا تھا اب 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اکنامک سروے 2023-24 11 جون کو کونسل کے اجلاس کے بعد 10 جون کو پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں