منگل,  10  ستمبر 2024ء
عازمین حج کا تربیتی شیڈول تیارکرلیا،تفصیلات خبر میں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز )حج 2024کے لیے وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کا تربیتی شیڈول تیار کر لیا ۔جمعہ کو ترجمان وزارت مذہبی امورنے کہ جوائنٹ سیکریٹری احمد ندیم، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سید مشاہد اور چیف ٹرینر ناصر عزیز نے تربیتی نصاب کو حتمی شکل دی، عازمینِ حج کے لیے تربیتی پروگرامز میں شرکت لازم قرار دے دی گئی ہے۔

چیف ٹرینر ناصر عزیز نے بتایا کہ مختلف اضلاع میں سات حاجی کیمپوں کے ذریعے حج تربیت کا آغاز بارہ فروری سے ہو گا، تربیتی نصاب میں مناسک حج کےساتھ نظم و ضبط اور انتظامی امور پر بھیتوجہ دی گئی ہےناصر عزیز کاکہناتھاکہ تربیتی پروگرام میں’ ’پاک حج‘‘ موبائل ایپ ، سفر حج کی تیاری، مناسک، حج کی مشکلات اور عمومی ہدایات شامل ہیں، تربیت گاہوں میں منیٰ طرز کے خیمے بھی تیار کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News