هفته,  27 جولائی 2024ء
مجھےمہم سے کیوں روکا جارہا ہے؟ مولانافضل الرحمن کی دہائیاں

پشاور (نیوز ڈیسک) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف)مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ووٹ قوم کی امانت ہے، الیکشن میں ہم عوام کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

ٹانک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے حق سچ کا ساتھ دینا ہے، قوم کے مستقبل کا فیصلہ ووٹ کرے گا،عوامی مسائل حل کرنا سیاستدانوں کا کام ہے ۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو حق ہے کہ وہ اپنا نظریہ قوم کے سامنے رکھیں، ہر سیاسی جماعت کا اپنا اپنا نظریہ ہے، ہم نے ہمیشہ تحمل اور استقامت سے سیاست کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج ملک میں بدامنی کیوں ہے؟ کیوں کہا جارہا ہے کہ الیکشن مہم نہ چلائیں آپکی جان کو خطرہ ہے، پاکستان کی عمارت کو ہلایا گیا اب کہتے ہیں آپ ٹھیک نہیں کرسکتے، ملکی معیشت کو تباہ کردیا گیا، معیشت کو تباہ کرنیوالے اپنا احتساب خود کریں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News