بدھ,  18  ستمبر 2024ء
نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اغوا کرلیے گئے

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)أ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نجیب اللہ کو اسلام آباد میں اغوا کرلیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق نادرا کے افسر کے اغوا کا مقدمہ اسلام آباد پولیس نے تھانہ رمنا میں مغوی کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا ہے،

مدعی مقدمہ نے بتایا کہ انکے بھائی کل رات 9 بجے گھر سے نکلے لیکن ابھی تک واپس نہیں آئے، نجیب اللہ نے انہیں فون بھی کیا تھا اور وہ گھبرائے ہوئے لگ رہے تھے، انکے بھائی کا کہنا تھا کہ نجیب اللہ نے انہیں کال پر بتایا کہ انکو کسی نے بٹھایا ہوا ہے اور پھر بھائی کا فون بند ہوگیا انکے بھائی نے کہا کہ نجیب اللہ کو کسی نے اغوا کیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News