اسلام آبا د(روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے خود کو پارٹی کے مقدمات سے الگ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مرکزی ترجمان رؤف حسن نے کہا کہ کور کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے مقدمات سے دور رہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر سپریم کورٹ سے کب رجوع کرنا ہے، حتمی فیصلہ قانونی ٹیم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی کے کچھ ارکان کو پی ٹی آئی کے ایکس پر جاری ہونے والی ویڈیو کے ایک حصے پر اعتراض تھا، بنی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے ٹویٹس کے حوالے سے ایف آئی اے کی تحقیقات میں شامل ہوں گے۔