اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)فیڈرل بورڈ اور ریونیو نے ٹیکس لگانے کے نئے اہداف مقرر کیے ہیں، رواں مالی سال کے بجٹ میں حکومتی اخراجات میں 235 ارب کی کمی پر اتفاق کیا ہے۔
ڈائریکٹ ٹیکس کا ہدف 4216 ارب سے بڑھا کر 4597 ارب کردیا گیا، ایف بی آر نے اپنا معاشی ہدف حاصل کرنے کے لیے نئے سیلز ٹیکس کا ہدف 3 ہزار 45 ارب سے کم کرکے 3 ہزار 166 ارب کردیا، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا ہدف 571 سے کم کرکے 561 ارب کردیا گیا۔
پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی وصولی کا ہدف 918 ارب سے بڑھا کر 923 ارب روپے کردیا گیا، رواں مالی سال کے بجٹ میں حکومتی اخراجات میں 235 ارب کی کمی پر اتفاق کیا گیا۔
سود کی ادائیگیوں کو 231 ارب کم کرکے 831 ارب روپے کرنے اور دفاعی بجٹ کو 35 ارب روپے سے بڑھا کر 1839 ارب روپے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
رواں مالی سال کے بجٹ میں وفاقی ترقیاتی بجٹ اور سبسڈی کی رقم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔