یوٹیلٹی اسٹورز پراشیائے ضروریہ اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں فروخت ہونے لگیں

 

کراچی (روشن پاکستان نیوز) یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا، چینی، چاول اوپن مارکیٹ سے مہنگے فروخت ہونے لگے۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2840 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جو اوپن مارکیٹ مارکیٹ سے 860 روپے زیادہ ہے۔

دستاویز کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا اوپن مارکیٹ میں 1980 روپے میں دستیاب ہے۔

اسی طرح یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی اوپن مارکیٹ کی نسبت 11 روپے مہنگی ہے، یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 155 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 144 روپے مہنگی ہے۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر سیلا چاول اوپن مارکیٹ سے 31 روپے مہنگا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں چاول 314 روپے جبکہ یوٹیلٹی سٹورز پر 345 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں