پیر,  07 اکتوبر 2024ء
خیبرپختونخوا میں فائرنگ ، معروف افسر ہمایوں خان ، پولیس اہلکار جاں بحق


پشاور(روشن پاکستان نیوز) خیبر پختونخواہ کے نامور سرکاری افسر کی گاڑی پر فائرنگ ، نامعلوم افراد نے عشرت سنیما چوک کے قریب سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے افسر ہمایوں خان کی گاڑی کو نشانہ بنایا ، ۔

پولیس کیمطابق افسرہمایوں خان اپنے ڈرائیور کے ہمراہ ڈیوٹی پر جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے ہمایوں خان زخمی ہوگئے جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے

ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان میں بھی اایک ایجوکیشن افسر کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا تاہم وہ محفوظ رہے ، دوسری جانب گلیبلہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا ، شہید کانسٹیبل کامران بچوں کو سکول وین تک چھوڑنے اآیا تو نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، ملزمان فائرنگ کے بعد قریبی کھیتوں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید خبریں