اسلام آ باد ( روشن پاکستان نیوز )نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (موٹروے نارتھ زون ) کی جانب سے دھند کے حوالےسے خصوصی اپڈیٹ کے مطابق پشاور سے اسلام آباد تک موٹروے M-1،سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان سے اسماعیلہ تک،ہزارہ ایکسپریس وے برہان سے جھاری کس تک،موٹروے ایم 14 ہکلہ سے فتح جنگ تک شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔، موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے ۔ترجمان موٹروے پولیس کی جانب سے خصوصی ہدایات بھی سامنے ا ٓئی ہیں کہ شہری دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے اغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں ۔ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ،تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔کوئی بھی سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں